حارث رؤف

خواہش ہے آنے والے بچوں کے لیے رول ماڈل بن جائوں، حارث رئوف

اسلام آباد (گلف آن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ان کی کیرئیر کے حوالے سے یہی خواہش ہے کہ وہ آنے والے بچوں کے لیے رول ماڈل بن جائیں۔ایک انٹرویو کے دوران حارث رؤف نے بھرے اسٹیڈیم میں ہیری ہیری کے نعرے لگائے جانے سے متعلق خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ بطور کھلاڑی جب تماشائی ہمارے لیے نعرے لگاتے ہیں تو اعتماد بڑھتا ہے اور بہت خوشی ہوتی ہے،

اس وقت میں اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں۔کیرئیر کے حوالے سے اپنی سب سے بڑی خواہش پر بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہاکہ میرے پورے کیرئیر میں، میں نے ایک ہی خواہش کی ہے کہ پاکستان کے لیے ایسا کھیل کر جاؤں کہ آنے والے بچے ہمارے نقش قدم پر چلیں، بالکل ایسے جیسے ہم کسی کو فولو کرتے ہیں۔

حارث رؤف نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں لوگوں کو یاد رہوں، کئی کھلاڑی آتے ہیں کھیلتے ہیں تاہم رول ماڈل نہیں بن پاتے، میری کوشش ہے کہ وطن کے لیے اتنا پرفارم کروں کہ آنے والے بچوں کے لیے رول ماڈل بن جاؤں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں