اسد عمر

وکلا کی محنت سے ہزاروں کارکنان رہا ہوگئے، اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ وکلا ٹیم کی انتھک محنت سے ہزاروں پارٹی ورکرز کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب بھی بڑی تعداد میں بے گناہ لوگ زیر حراست ہیں، ان بے گناہ لوگوں کو بند رکھنے پر محنت کرنے کے بجائے حکومت کو اپنا وقت عوام کو سخت ترین معاشی تکلیف سے نکالنے پر لگانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں