بنجمن نیتن یاہو

مصر کیساتھ سرحد پر واقعہ عارضی، مشترکہ تعاون متاثر نہیں ہوگا،اسرائیل

تل ابیب(گلف آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ سرحد پر سکیورٹی کا واقعہ ایک عارضی واقعہ ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون متاثر نہیں ہو گا۔ اسرائیلی ٹی وی نے بتایاکہ کہ نیتن یاہو کو اسرائیل کے ساتھ مصر کی سرحد پر فائرنگ کے واقعہ سے متعلق رپورٹس موصول ہوئی تھیں۔

وزیر اعظم نیتن یاھو کے حوالے سے کہا کہ مصر کے ساتھ سرحد پر پیش آنے والا سیکورٹی کا واقعہ عارضی تھا۔ نیتن یاہو نے حکومتی وزرا اور حکام سے کہا تھا کہ یہ واقعہ مشترکہ تعاون کو متاثر نہیں کرے گا۔ اس تعاون میں دونوں ملکوں کی درمیانی سرحد پر حفاظتی انتظامات کو برقرار رکھنا بھی شامل ہے۔ نیتن یاھو نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات مصر کے مکمل تعاون سے جاری ہیں۔اسرائیلی فوج نے کے دن کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ دونوں ملکوں کی سرحد پر ایک بندوق بردار کے حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور چوتھا زخمی ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں