معین علی

انگلش کرکٹر معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور

لندن (گلف آن لائن) انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔آل رانڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021ء کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو گئے تھے۔

معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیک لیچ کے ایشیز سیریز سے باہر ہونے پر مینجمنٹ معین علی کی واپسی کی خواہشمند ہے۔واضح رہے کہ 35سالہ معین علی نے 67ٹیسٹ میچز میں 2914ء رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں