اسٹیٹ بینک

ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کی کمی ریکارڈ

لاہور( گلف آن لائن)یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کر اپریل تک کی مدت میں جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین، اٹلی اور یورپی یونین کے دیگرممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.590 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.7 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.805ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا گیا تھا۔ اپریل میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 257.3ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 297ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 297.2ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر13 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں