نگران پنجاب حکومت

نگران پنجاب حکومت کا ”اب گائوں چمکیں گے”پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (گلف آن لائن) نگران پنجاب حکومت نے دیہات میں عوام کو شہرکی طرز پر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ”اب گائوں چمکیں گے ”پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے پروگرام کے ذریعے دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا، دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔

پروگرام کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ گائوں میں رہنے والوں کو برتھ، ڈیتھ سر ٹیفکیٹ، شادی اورطلاق رجسٹریشن کے لئے دور دراز نہیں جانا پڑے گا، ہر گائوں میں چوکیداری کا بہترین نظام رائج کیا جائے گا، گائوں کی حالت سدھار نے کے لئے مقامی معززین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

گائوں میں کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو حاصل ہوگا، ہر گاں سے وصول ہونے والا ریونیو گائوں کی ہی بہتری پر خرچ ہوگا۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اب گائوں چمکیں گے پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ٹاسک دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں