پاکستانی سیاست پاکستانی عوام کا معاملہ ہے،امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(گلف آن لائن)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست پاکستانی عوام کا معاملہ ہے جو بھی ہو آئین کے مطابق ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا ہے، خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے امریکا پر لگائے الزامات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں ایسے الزامات قطعی غلط ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ دہری شہریت کی حامل ہیں، پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر رسائی دی جائے۔ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ان کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں، پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ کیس سے متعلق پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں اور کیس فالو کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں