لیونل میسی

لیونل میسی انٹر میامی فٹبال کلب جوائن کرینگے، تصدیق ہوگئی

لندن (گلف آن لائن) ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کرلیا۔میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ اسٹار فٹبالر پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی)کلب کو خیرباد کہنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے تاہم لیونل میسی نے پر کشش آفر کو ٹھکراتے ہوئے امریکی فٹبال کب انٹر میامی جوائن کریں گے۔

میسی نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس جی سے جون میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد اگلے سیزن میں وہ انٹر میامی میں شامل ہوں گے اور یورپ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مجھے ایک اور یورپی ٹیم کی طرف سے پیشکشیں تھی لیکن اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں کیونکہ یورپ میں رہنے سے مراد بارسلونا جانے کا تھا۔اسٹار فٹبالر میسی نے مزید کہا کہ بارسلونا میں واپسی کے لیے اپنے قریبی دوست اور کلب کے مینیجر ژاوی اور صدر لوپارتا سے بات چیت کی تھی، وہاں کوشش ضرور تھی لیکن پیشرفت نہیں ہوسکی۔

ہم نے باقاعدہ طور پر پیسوں کی بات بھی نہیں کی تھی۔ اگر معاملہ پیسوں کا ہوتا تو میں سعودی عرب یا کہیں اور چلا جاتا۔میڈیا رپورٹس میں متعدد بار خبریں سامنے آئیں تھی کہ میسی بارسلونا جانے کے خواہشمند ہیں تاہم کلب کی موجودہ مالی حالت وہ یہ اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں۔ واضح رہے کہ میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے تاہم انٹرمیامی کلب کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر نے سال 2021ء میں پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں