سرکاری دورے

امارات کے صدر اعلی اختیاراتی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

ابوظہبی(گلف آن لائن )متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زید آل نہیان ترکیہ کے ایک ورکنگ دورے پر استنبول پہنچ گئے، اپنے اس دورے کے دوران وہ برادر ملک ترکیہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور جامع اقتصادی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر بات کریں گے۔

امارات کی سرکاری پریس ایجنسی نے بتایا کہ الشیخ محمد بن زاید آل نہیان کا ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے علاوہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور متعدد وزرا اور اعلی حکام نے استقبال کیا۔ترکیہ کے دورے کے دوران الشیخ محمد بن زائد آل نھیان کے ہمراہ ایک اعلی اختیاراتی وفد بھی شامل ہے جس میں یو اے اای کے نائب صدر الشیخ منصور بن زاید آل نہیان، نائب وزیر اعظم اور شاہی دربار کے وزیر الشیخ نہیان بن زاید آل نہیان اور زید بن سلطان آل نہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فانڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین الشیخ حمدان بن محمد بن زید آل نہیان بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔

ترکیہ کے اس خصوصی دورے میں متحدہ عرب امارات کے شاہی دیوان کے خصوصی امور کے مشیر الشیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نہیان کے علاوہ ملک کے صدر کے مشیر الشیخ سلطان بن حمدان بن محمد آل نھیان، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی الشامسی وزیر صنعت وٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر بھی موجود ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک نے گذشتہ مارچ میں جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس سے 5 سال کے اندر غیر تیل کے درمیان تجارت کو 40 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے اور 2031 تک ملازمت کے 25,000 نئے مواقع پیدا کرنے کی توقع ہے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی کوششوں کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔امارات کے صدر نے ترکیہ کا دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب حال ہی میں ترکیہ میں ہونے والیپارلیمانی انتخابات میں صدررجب طیب ایردوآن ملک میں تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں