امریکہ کی جانب سے چینی کاروباری اداروں اور شخصیات پر پابندیاں، چینی وزارت تجارت کی شدید مخالفت

بیجنگ (گلف آن لائن)امریکہ کی وزارت خزانہ نے ایران کے میزائل اور عسکری پروگرام سے تعلق رکھنے کی وجہ سے کچھ چینی کاروباری اداروں اور شخصیات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پیر کے روز اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے سخت مخالفت کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ نے ایران سے تعلق رکھنے کے بہانے کچھ چینی کاروباری اداروں اور شخصیات کو ایس ڈی این کی فہرست میں شامل کر کے پابندی عائد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ الزام بے بنیاد ہے جس سے چینی کاروباری اداروں اور شخصیات کے قانونی حقوق کو نقصان پہنچا ہے۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو چینی کاروباری اداروں اور شخصیات پر نامناسب پابندی کو ختم کرنا چاہیے اور چین اپنے کاروباری اداروں اور شہریوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کرنے کے لیے ہر ممکن  اقدامات کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں