جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو کا یوکرین کی حمایت کے اظہار کے لیے کیف کا غیرعلانیہ دورہ

ٹورنٹو(گلف آن لائن)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کیف کا غیرعلانیہ دورہ کیا ہے اور روسی افواج کے حملے کے جواب میں یوکرین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ٹروڈو نے کیف کے وسط میں واقع ایک یادگاری مقام پر یوکرین کے ان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو 2014 سے روس نواز افواج کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کے نائب وزیر خارجہ اینڈری میلنیک نے ایک ٹرین اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ان کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے تصویرٹویٹر پر شیئر کی ہے اور یہ لکھا کہ جناب وزیر اعظم، یوکرین میں خوش آمدید۔معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے رکن کینیڈا نے فروری 2022 میں روس کے بڑے پیمانے پر فوجی حملے اور جنگ برپا کرنے کے بعد یوکرین کو بھاری فوجی اور مالی امداد مہیا کی ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا میں یوکرینی تارکین وطن ہزاروں کی تعداد میں مقیم ہیں۔

ان میں کی ایک بڑی تعداد روس کے حملے کیبعد گھربارچھوڑ کر نقل مکانی کرگئی تھی۔ٹروڈو نے کیف کا غیرعلانیہ دورہ دارالحکومت کے باہر اوڈیسا، پولتافا ریجن اور خرکیف سمیت اہداف پر رات بھر روس کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد کیا ہے۔کینیڈا کی نائب وزیر اعظم کرسٹیا فری لینڈ اس دورے میں جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ تھیں۔وہ خود بھی یوکرینی زبان بول سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں