جنگ

جنگ بندی کے 24 گھنٹے ختم، سوڈان دوبارہ جنگ کا میدان بن گیا

خرطوم(گلف آن لائن) سوڈان میں فوج اور اس کے حریف ریپیڈ سپورٹ فورسرز (آر ایس ایف)کے درمیان 24 گھنٹے کی جنگ بندی کی میعاد ختم ہوچکی ہے جس کے بعد سوڈان میں دوبارہ خانہ جنگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریبا 8 ہفتے قبل سوڈان میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد متحارب فریقوں کے درمیان 24 گھنٹے کی جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا تھا جسے خانہ جنگی کے بعد سے اب تک کا پرامن دن قرار دیا گیا تھا۔

جنگ بندی ختم ہونے کے 30 منٹ کے اندر ہی ملک کے کئی حصوں میں فضائی حملے، گولہ باری اور مشین گنوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ لڑائی کے دوران فوج کی جانب سے فضائی حملوں میں دارالحکومت خرطوم میں 7 شہری مارے گئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی ثالثی میں جنگ بندی طے کی گئی تھی تاکہ ملک بھر میں انسانی امداد کی اشد ضرورت کے محفوظ راستے کو آسان بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں