شنگھائی

شنگھائی انٹرنیشنل کاربن ایکسپو کے تحت گرین اینڈ لو کاربن انڈسٹری ڈویلپمنٹ فورم کا انعقاد

بیجنگ (گلف آن لائن)شنگھائی انٹرنیشنل کاربن ایکسپو کے تحت گرین اینڈ لو کاربن انڈسٹری ڈویلپمنٹ فورم ، نیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر (شنگھائی) میں منعقد ہوا۔

فورم کا موضوع رہا”گرین اینڈ لو کاربن، ڈیجیٹل امپاورمنٹ” ۔فورم کے دوران شرکاء نے شنگھائی کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی سبز تبدیلی کے لیے “جدید قوت” فراہم کی، شنگھائی کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے “اسمارٹ حکمت عملی” ترتیب دی،تاکہ شنگھائی کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کے اہداف کو منصوبے کے مطابق حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں