صبا قمر

مزاحیہ رئیلیٹی شو کے دوران کم عمری، نا سمجھی میں سیاستدانوں کا مذاق اڑایا، صباء قمر

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ صباء قمر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مزاحیہ رئیلٹی شو میں کم عمری اور نا سمجھی میں سیاستدانوں کا مذاق اڑایا، انہیں اس وقت زیادہ تر چیزوں کا علم نہیں تھا۔مذکورہ پروگرام میں صبا قمر سے قبل متعدد اداکارائوں نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے جبکہ بعدازاں صبا قمر نے کم از کم اس شو کی 200 اقساط کی میزبانی کی۔

اس مشہور شو میں صبا قمر کی جانب سے متعدد سیاستدانوں کی نقل اتارنے کو پسند کیا جاتا تھا مگر اب اداکارہ و میزبان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے شو کے دوران کم عمری اور نا سمجھی میں ایسا کیا۔صبا قمر نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں یہ اعتراف بھی کیا کہ انہیں اداکاری کی سمجھ پہلی بالی ووڈ فلم ‘ہندی میڈیم’ میں کام کرنے کے بعد ا?ئی۔

اداکارہ کے مطابق ‘ہندی میڈیم’ میں کام کرنے سے قبل وہ کچھ اور تھیں اور اس فلم میں کام کرنے کے بعد وہ کچھ اور بن گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ فلم میں عرفان خان کے ہمراہ کام کرنے کے بعد انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کی بھی سمجھ ا?ئی اور اسکے بعد سے وہ اپنے کام کو لے کر مزید سنجیدہ ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں