جاوید لطیف

وقتی طور پر چیزوں کو دبائیں گے تو ملک نہیں چل سکتا، جاوید لطیف

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر وقتی طور پر چیزوں کو دبائیں گے تو ملک نہیں چل سکتا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ناکافی ہے، پوری قوم آج ایک بھکاری کی کیفیت میں ہے، ہر شخص اپنے پیٹ کے بجائے بات کر رہا ہے کہ کیا میرا ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، کیا آئی ایم ایف پاکستان کے اندر سیاست نہیں کر رہا؟، کیا مالیاتی ادارے کسی ملک میں ایسی مداخلت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں جس نے حملے کیے، انسانی حقوق کے کور میں لوگ اس کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، کیا اس سے پہلے کی سیاسی جماعتوں نے تنصیبات پر حملہ کیا، کیا نو مئی کے واقعات نے ملک کی بنیا دیں نہیں ہلائیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ اگر حکومت اس پر بات کرے گی تو لوگ کہیں گے پوائنٹ سکورنگ کی جارہی ہے، اگر ادارے ثبوتوں کے ساتھ بات کریں گے تو لوگوں کو یقین آئے گا، اگر ججز کہیں گے کہ جو پریس کانفرنس کرے گا رہا ہوگا جو نہیں کرے گا رہا نہیں ہوگا، جج صاحبان کو دیکھنا چاہیے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شخص اداروں میں بیٹھے لوگوں پر الزام لگاتا ہے اور ثبوت نہیں دیتا، ارشد شریف کے قتل کے بعد وہ شخص اسی طرف اشارہ کرتا ہے، ارشد شریف کی والدہ آج اس کا نام لے رہی ہے، کیا ادارے نے اس حوالے سے بات کی ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں