روسی جہاز

روسی جہاز سے تیل کی منتقلی مکمل ،دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پہنچنے کا امکان

لاہور( گلف آن لائن)روسی جہاز سے تیل کی منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا ، دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی بندرگاہ پر روسی جہاز سے تیل کی منتقلی مکمل ہو گئی۔پیور پوائنٹ نامی جہاز میں 45 ہزار 142 میٹرک ٹن تیل تھا، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو او پی ٹو پر برتھ کیا گیا تھا، دوسرا تیل بردار جہاز آئندہ ہفتے روس سے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ۔

11 جون 2023 کو کل ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل میں سے 45 ہزار ٹن کراچی بندرگاہ پر پہنچا جس کی درآمدی ادائیگی چینی یوآن میں کی گئی، روسی ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز کی درآمدی ادائیگی بھی چینی یوآن میں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں