عمر عطا بندیال

عدالت بھی مانتی ہے کہ 184/3کا دائرہ کار وسیع ہو،چیف جسٹس

اسلام آباد(گلف آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عدالت بھی مانتی ہے کہ 184/3کا دائرہ کار وسیع ہو۔ریویو آف سپریم کورٹ ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی،خصوصی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اعتراض یہ اٹھایا جارہا ہے کہ قانون جلد بازی میں بنایا گیا،اس میں وجوہات بھی شامل کریں، اگر دوبارہ سماعت کا اختیار دینا ہے تو ضرور دیں، طریقہ کار درست اختیار کریں۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ ضروری ہے کہ 184/3کے تحت دئیے گئے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہو۔جسٹس منیب اختر نے کہاکہ محض 184/3کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دینا امتیازی رویہ ہے۔ عدالت نے ریویو آف سپریم کورٹ ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں