لیونل میسی

2022 کا فیفا ورلڈکپ شاید میرا آخری تھا’لیونل میسی

بیجنگ ( گلف آن لائن) ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ 2022ء جتوانے والے لیونل میسی نے انکشاف کیا ہے کہ اب نہیں سوچتا کہ ملک کی ایک اور عالمی کپ کھیلوں گا۔چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں لیونل میسی نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ (2022)میرا آخری ورلڈکپ تھا، تاہم ممکن ہے کہ شمالی امریکہ میں 2026کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتا ہوں،

دیکھوں گا چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکتا ہوں۔سات بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی اس وقت چین کے درالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ کیلئے موجود ہیں، دونوں ٹیمیں آج بروز جمعرات کو مدمقابل آئیں گی۔قبل ازیں ارجنٹائن کے اخبار اولے نے رپورٹ کیا تھا کہ میسی کا اگلا ورلڈکپ میں کھیلنا بہت مشکل ہوگا، کیونکہ وہ ٹورنامنٹ تک 39 برس کے ہوجائیں گے۔

اسٹار فٹبالر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی کلب انٹرمیامی کو جوائن کررہے ہیں۔ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی بیجنگ کے 68 ہزار تمائشیوں کی گجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ان ایکشن نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں