جاوید قصوری

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی کارکردگی مایوس کن اور دونوں نے ہی قوم کو مایوس کیا ‘ جاوید قصوری

لاہور ( گلف آن لائن)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیبر فورس کی تعداد ساتھ کروڑ18لاکھ ہے جس میں بے روزگاروں کی تعداد 45لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ،خراب ملکی معیشت اور سیاسی عدم استحکام پاکستان کی ورک فورس پر اثرانداز ہو رہی ہے ،ہر سال لاکھوں نوجوان مہنگائی، بے روزگاری اور غیر یقینی معاشی و سیاسی صورت حال کے سبب روزگار کی تلاش میں بیرون ممالک کا رخ کر رہے ہیں، انہیں پاکستان میں بہترمستقبل نہیں آتا۔

تبدیلی سرکاری نے بھی نوجوانوں کے جذبات کوبری طرح مجروع کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ کسی بھی معاشرے کی قوت ہوتا ہے، اسی کے دم سے قومیں ترقی کرتیں ہیں اور یہی ترقی و خوشحالی کا سب سے بڑا عنصر ہوتا ہے۔پاکستان میں 64 فیصد آبادی کی عمر 30 برس سے کم ہے۔ ہر سال 40 لاکھ نوجوان روزگار کی عمر میں داخل ہوتے ہیں جن میں سے صرف 39 فیصد کو روزگار نصیب ہوتا ہے۔

تقریباً نصف پاکستانی نوجوانوں کے پاس تعلیم ہے نہ ہی روزگار اور نہ ہی انھیں کوئی ٹریننگ ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی ایک رپورٹ کے مطابق روزانہ بڑی تعداد میں نوجوان پاسپورٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرارہے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان اور بیرون ممالک سے تیس ہزار افراد روزانہ کی بنیاد پر پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کروا کر رہے ہیں۔37 فیصد سے زائد پڑھے لکھے نوجوان پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں جبکہ 2021 ء میں ان کی تعداد 30 فیصد تھی ۔

محمد جاوید قصوری نے بیرون ممالک جانے والے نوجوانوں کے اعداد و شمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ 2022ء میں سات لاکھ 65 ہزار لوگ پاکستان چھوڑ کر دیگر ممالک میں چلے گئے ہیں۔ ان میں ڈاکٹرز، انجینئرز اور آئی ٹی ماہرین کی بہت بڑی تعداد شامل تھی۔ 2021ء میں پاکستان چھوڑنے والوں کی تعداد 2لاکھ 25ہزار جبکہ 2020میں 2لاکھ 88ہزار تھی۔موجودہ حکمرانوں کے پاس کسی قسم کا کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے ۔یہ نا اہلوں اور کرپٹ افراد کا ٹولہ ہے جس سے نجات حاصل کرنی ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں