پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 21 جون کو سماعت کرے گا ۔

سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس کے بعد عدالت نے اراکین قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔اپیل میں فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں