گھی اور آئل

مختلف مقامات پر پرچون سطح پر درجہ اول اور درجہ دوم گھی اور آئل کی مرضی کی قیمت وصول کی جانے لگیں

لاہور( گلف آن لائن)مختلف مقامات پر پرچون سطح پر درجہ اول اور درجہ دوم گھی اور آئل کی مرضی کی قیمت وصول کی جانے لگیں، درجہ اول اور درجہ دوم گھی اور آئل کی 10سے35روپے زائد قیمت پر فروخت جاری ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق دکانداروں کو درجہ اول آئل اور گھی کی خرید600روپے تک پڑتی ہے اور وہ 620روپے تک فروخت کرنے کے مجاز ہیں تاہم پرچون سطح پر 655روپے تک فروخت جاری ہے ۔

اسی طرح درجہ دوم گھی اورآئل488روپے خرید کے ساتھ 500روپے تک فروخت کیا جا سکتا ہے تاہم اسے 510سے520روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ۔اس حوالے سے دکانداروں کا موقف ہے کہ تھوک کی سطح پر قیمتوں میں استحکام نہ ہونے کی وجہ سے ہر روز نئی قیمت پر خرید اری کر رہے ہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ تھوک کی سطح پر قیمتوںمیں استحکام لائے تاکہ اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فروخت ہو سکیں ۔

علاوہ ازیں ڈبہ پیک دلیہ175گرام کی قیمت40روپے اضافے سے 190روپے جبکہ 350گرام ڈبے کی قیمت 70روپے اضافے سے250سے بڑھ کر 320روپے ہوگی۔فریزر کی ٹھنڈی کولڈ ڈرنک کی ہاف لیٹر کی بوتل کی قیمت80سے بڑھا کر 90جبکہ ڈیڑھ لیٹر بوتل 160کی بجائے180روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے ہفتے میں کیچپ کی قیمتوں میں بھی فی کلو 65 تک اضافہ متوقع ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں