ایشیا و بحرالکاہل

چین جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، چینی وزیر اعظم

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے برلن میں جرمن صدر سٹین مائر سے ملاقات کرتے وقت کہا کہ چین جرمنی کے ساتھ مل کر امن ، ترقی اور تعاون پر قائم رہتے ہوئے دنیا کے استحکام اور خوشحالی کے لیے تعمیراتی کرادار کرنا چاہتا ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

جرمنی کے صدر سٹین مائر نے کہا کہ جرمنی چین کا قابل اعتماد ساتھی بننا چاہتا ہے ، ایک ساتھ مل کر آزاد تجارت کا تحفظ کرنا چاہتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چاہتا ہے۔جرمنی ڈی کپلنگ کی مخالفت کرتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر دنیا کے امن و ترقی کے فروغ کے لیے کوشش کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں