شاہ سلمان

اللہ نے خدمت کیلئے منتخب کیا، حج عازمین کا خیر مقدم کرتے ہیں: شاہ سلمان

ریاض (گلف آن لائن ) سعودی کابینہ کا سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو خوش آمدید کہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے لئے آنے والے دنیا کے لاکھوں عازمین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ اللہ نے ہمیں اپنے مہمانوں کی خدمت کے لئے منتخب کر رکھا ہے اور ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم دنیا بھرکے مسلمانوں کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے علاوہ انہیں فروغ دے رہے ہیں۔

شاہ سلمان نے کہا کہ حج بیت اللہ کے موقعہ پر عازمین حج کے لئے سہولیات کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ وہ مناسک حج امن اور سلامتی کے ساتھ ادا کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں