مرتضیٰ جاوید عباسی

خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے تمام ونگز کو فعال بنانے کا عمل جاری ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور وسیکرٹری جنرل مسلم لیگ( ن ) خیبر پختونخوا مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن مہم کو کامیاب بنانے کے لئے خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ کے تمام ونگز کو فعال بنانے کا عمل جاری ہے، خیبر پختونخوا میں نوجوانوں نے گھیرائو جلائو،پٹرول بم بنانے کی سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے، وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ایم ایس ایف خیبر پختونخوا کے وفد سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ایم ایس ایف ،ن لیگ کا ہر اول دستہ ہے، ایم ایس ایف ، خیبر پختونخوا کی تشکیل نو اور متحرک بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نیکہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ، لیپ ٹاپ سمیت دیگر نوجوان دوست سکیمیں کامیابی سے جاری ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں طلبا کو ایم ایس ایف میں شامل کرنے کے لئے رکنیت سازی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے نوجوان قائد محمد نواز شریف کے وڑن اور خدمت کے ایجنڈے کو سلام پیش کرتے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا سے بھی کلین سویپ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں