غلام سرور خان

سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد ( گلف آن لائن ) سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو اسلام آباد سے 9 مئی کو ہونے والے فسادات کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے ترجمان انسپکٹر سجاد الحسن نے تصدیق کی کہ سابق وزیر کو پنڈی اور کیپٹل پولیس کی جانب سے دارالحکومت میں مشترکہ چھاپے میں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی منصور حیات خان اور پنجاب کے سابق ایم پی اے عمار صدیق خان کو بھی حراست میں لے لیا۔

اہلکار نے بتایا کہ پی ٹی آئی دور کے وزیر ہوا بازی سمیت دیگر گرفتار افراد کو ٹیکسلا کے ایک پولیس سٹیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہلکار کے مطابق حکام سابق وزیر ہوا بازی کو 9 مئی کے تشدد کیس کے سلسلے میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے تلاش کر رہے تھے، جس میں انہیں دیگر افراد کے ساتھ مشتبہ کے طور پر بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بعض دیگر رہنمائوں کے برعکس سابق وزیر سرور نے اس وقت تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی پارٹی کے کسی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں