سنیتا مارشل

پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں رہ سکتی’سنیتا مارشل

لاہور(گلف آن لائن) نامور اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ پوری دنیا کا سیاحتی سفر کرسکتی ہوں لیکن پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں رہ سکتی،میرا خواب ہے کہ دنیا کی ہر جگہ دیکھنی ہے، ہر سال کوشش ہوتی ہے پیسے جمع کرکے نئے سیاحتی سفر پر جائوں۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کئی ممالک کا سفر کرچکی ہوں اور ابھی بہت سی جگہیں ایسی جہاں جانا چاہتی ہوں لیکن جہاں تک رہنے کا تعلق ہے تو میں پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے بتایا کہ میرا پورا خاندان انگلینڈ میں مقیم ہے، ایک بہن امریکہ میں رہتی ہے دوسرا بھائی کینیڈا میں ہے لیکن مجھے کہیں نہیں جانا مجھے پاکستان میں ہی رہنا ہے۔پاکستان میں حالات سب کے سامنے ہیں لیکن ساتھ میں خوشیاں بھی ہیں میرے خیال میں اگر آپ مالی طور پر خوشحال ہیں تو پاکستان رہنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں