نیئر حسین بخاری

سپریم کورٹ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل نظرثانی ریفرنس کی فوری سماعت کرکے انصاف دے ،نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ سپریم کورٹ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل نظرثانی ریفرنس کی فوری سماعت کرکے انصاف دے ،پیپلز پارٹی کی ممبران پارلیمنٹ سینٹ اور قومی اسمبلی سے ذولفقار علی بھٹو شہید ریفرنس تاریخ سماعت کی قراردادیں منظور کرائیں،پیپلز لائرز فورم عہداران سپریم کورٹ کے سامنے نظرثانی ریفرنس سماعت تاریخ مقرر کرنے تک روزانہ مطالبہ کریں ۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں سے۔ بھی قراردادیں منظور کرائی جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز لائرز فورم ڈسٹرکٹ ،ہائی کورٹس ،سپریم کورٹ بار میں بھٹو شہید نظرثانی ریفرنس زیر بحث لائیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز لائرز فورم ملک بھر سے جمہوری سیاسی پارٹیوں کی وکلاء تنظیموں کو بھی بھٹو شہید ریفرنس فوری سماعت کے مطالبے پر مشاورت کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی روح انصاف مانگتی ہے ۔

انہوںنے ہدایت کی کہ بینرز آویزاں کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی تیسری نسل اور پیروکاران قانون پسند طبقات تاریخی ناانصافی کی تلافی چاہتے ہیں ۔ نیئر حسین بخاری نے ہدایت کی کہ پیپلز لائرز فورم عہداران سپریم کورٹ کے سامنے نظرثانی ریفرنس سماعت تاریخ مقرر کرنے تک روزانہ مطالبہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی تنظیمیں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی روح انصاف مانگتی ہے ،ملک بھر میں بینرز آویزاں کریں ۔ انہوںنے کہاکہ قائد عوام ذولفقار علی بھٹو شہید کا حق ادا کئے بغیر تاریخ راستہ نہیں دے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں