آئی سی سی

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے مزید دو میچوں کا فیصلہ زمبابوے میں آج ہوگا

ہرارے(گلف آن لائن)آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے مزید دو میچوں کا فیصلہ زمبابوے میں (آج) ہفتہ کو ہوگا، پہلا میچ میزبان زمبابوے اور دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ہرارے سپورٹس کلب ، ہرارے میں کھیلا جائیگا۔زمبابوے کی ٹیم کو کریگ ارون لیڈ کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم شائی ہوپ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ زمبابوے کی ٹیم کے بھی 4 پوائنٹس ہیں،اسی روز دوسرا میچ نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان تاکاشینگا سپورٹس کلب، ہراریمیں کھیلا جائیگا۔

نیدرلینڈز کی ٹیم کو سکاٹ ایڈورڈز لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیپال کی ٹیم کو روہت پاوڈیل لیڈ کر رہے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر گروپ اے میں شامل نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیوں کے دو، دو پوائنٹس ہیں اور بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ رواں سال شیڈول ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کیلئے 10 ٹیمیں کوالیفائر میں مدمقابل ہیں۔

سابق ورلڈ چیمپئنز ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی براہ راست ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکیں۔ وہ بھی کوالیفائر میچز میں پنجہ آزمائی کر رہی ہیں۔ ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں ہیں ۔ سری لنکا، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، اومان اور یو اے ای گروپ بی کا حصہ ہیں ۔ کوالیفائر میچز 9 جولائی تک زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں