رکی پونٹنگ

برینڈن میکولم سے پہلے انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ کیلئے مجھ سے رابطہ کیا گیا، رکی پونٹنگ

سڈنی (گلف آن لائن)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق اور کامیاب ترین کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔ایک انٹرویومیں سابق ٹیسٹ کرکٹر رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم سے پہلے کوچنگ کیلئے کہا گیا تھا تاہم انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے رابرٹ کی نے فون کیے، میں اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں مکمل وقت کے لیے کوچ بننے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت سفر کیا ہے، اب بچوں سے زیادہ وقت کے لیے دور نہیں رہ سکتا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے برینڈن سے بھی بات چیت کی تھی۔واضح رہے کہ اس وقت نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر برینڈن میکولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں