وکی کوشل

وکی کوشل کو مداحوں نے خوش قسمت قرار دیدیا

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف آج کل چھٹیاں منانے کیلئے نیویارک میں موجود ہیں۔آج کترینہ کیف نے اپنی دلکش مسکراہٹ کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں جنہیں ان کے مداحوں میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔پہلی تصویر میں کترینہ کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں، وہ کسی ٹی شاپ میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

دوسری تصویر میں وہ کیمرے سے دور دیکھ رہی ہیں اور ان کے لبوں پر مسکراہٹ ہے۔ مداحوں نے ان تصویروں پر اپنے کمنٹس دیے اور وکی کوشل کو خوش قسمت قرار دیدیا۔وکی اور کترینہ کو کچھ دن پہلے بھارت کے ایئرپورٹ سے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اس وقت تو معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ ان کی منزل کیا ہے لیکن اب تصدیق ہوچکی ہے کہ دونوں امریکا میں ہیں۔وکی اپنی حالیہ فلم ‘ذرا ہٹ کے بچ کے’ کی پروموشن میں مصروف تھے لیکن اب فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی وہ بیگم کے ساتھ تعطیلات منانے نکل کھڑے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں