سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے بھتے خوری کیس میں ملزمان مزمل اسلم اور وسیم کی درخواست ضمانت کی سماعت 10اگست تک ملتوی کردی

کراچی (گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے بھتے خوری کیس میں ملزمان مزمل اسلم اور وسیم کی درخواست ضمانت کی سماعت 10اگست تک ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں بھتے خوری کیس میں ملزمان مزمل اسلم اور وسیم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمان سندھ ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔

ملزمان نے بتایا کہ وکیل عید کی چھٹیوں کے بعد واپس نہیں آسکا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف بھتہ طلب کرنے پر تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج ہے۔ مدعی نے حسن اسکوائر کے قریب عمارت میں ڈیڑھ لاکھ روپے بھتہ ادا کیا۔ دفتر میں دیگر کے علاوہ مزمل اسلم بھی موجود تھا۔ پی آئی بی کے رہائشی عارف کے مطابق وہ عائشہ منزل پر جوڑوں کے درد کا علاج کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں