صدر محمد صادق سنجرانی

قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی کی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے آفیسر اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں اور تخریبی کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلا کراپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں تاہم شر پسند عناصر ان کاروائیوں کے ذریعے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک اپنے جوانوں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور اس جنگ کے خاتمے تک اس جذبے میں ہرگز کمی نہیں آئے گی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں