عطا تارڑ

ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جن کی قربانیوں کے باعث ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں، عطاء تار ڑ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے داخلہ امور عطا اللہ تارڑ نے میجر ثاقب باجوہ کی شہادت پر کہا ہے کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جن کی قربانیوں کے باعث ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔ اپنے پیغام میں عطاء تارڑ نے کہاکہ شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں فخر ہے اپنے شہدا پر جن کی قربانیوں کے باعث ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ میجر ثاقب باجوہ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں