جنت مرزا

جنت مرزا کو بالی ووڈ کے کونسے بڑے اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی؟

لاہور(گلف آن لائن) ٹک ٹاکر جنت مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے سُپر اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر ٹاک ٹاکر جنت مرزا کے ایک انٹرویو کی کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بالی ووڈ سے آئی آفر سے متعلق بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میزبان نے جنت سے پوچھا کہ آپ کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بلاک بسٹر ڈرامے پری زاد اور ہم کہاں کے سچے تھے آفر ہو چکے ہیں تو کیا آپ کو بالی ووڈ سے بھی کوئی آفر آئی ہے؟جس پر جنت مرزا نے کہا کہ انہیں دو ماہ قبل بالی ووڈ سے آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ کے سُپر اسٹار کارتک آریان کے ساتھ فلم میں لیڈ رول کی آفر آئی تھی جس کو انہوں نے مسترد کر دیا۔ٹاک ٹاکر کا کہنا تھا کہ وہ بھارت جاکر کام نہیں کر سکتیں اور نہ ہی ان کے والدین انہیں بھارت میں کام کرنے کی اجازت دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں