فواد چوہدری

فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست، ہائی کورٹ ین الیکشن کمیشن سے حتمی لائل طلب کرلئے

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے چھ جولائی کو حتمی دلائل طلب کر لیے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔فیصل چوہدری نے کہاکہ الیکشن کمیشن بدنیتی پر مبنی کاروائی کر رہا ہے،

ایک ہی الزام پر دو دو جگہوں پر کاروائی نہیں ہو سکتی۔ انہوںنے کہاکہ یہ فواد چوہدری کو الیکشن سے نااہلی کرنے کی کوشش ہے ۔عدالت نے الیکشن کمیشن سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت چھ جولائی تک ملتوی کردی۔کیا ایک ہی الزام پر دو الگ الگ فورم پر کاروائی ہو سکتی ہے ؟ عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کر لئے ۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو کارروائی جاری رکھنے لیکن حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں