ولادیمیر پوتین

روس مقامی کرنسیوں میں لین دین کی حمایت کرتا ہے، صدر پیوٹن

ماسکو (گلف آن لائن)روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایس سی او ممالک سے تعلقات کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، روس مقامی کرنسیوں میں لین دین کی حمایت کرتا ہے۔

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سالانہ سربراہی ورچوئل اجلاس سے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ عالمی معیشت میں بحران کے خطرات بڑھ رہے ہیں اور دنیا بھر میں تنازعات کے امکانات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس بیرونی دبائو، پابندیوں اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، موجودہ حالات کے باوجود ہمارا ملک مسلسل ترقی کر رہا ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ روس میں ناکام بغاوت کی کوشش کے ردعمل میں شہریوں کی جان و سلامتی کے دفاع میں روسی قیادت کے اقدامات کی حمایت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں