یاسمین راشد

اشتعال انگیز تقاریر کا کیس، یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور( گلف آن لائن) اداروں کے خلاف تقریر اور جلائو گھیرائو کے مقدمہ میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔سابق صوبائی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا، پولیس نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی استدعا کی۔

پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمہ کا چالان تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بعدازاں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں