شاہدخاقان عباسی

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیور (نیب)نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ شاہد خاقان عباسی وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔ نیب کی طرف سے درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں