پشاور ہائی کورٹ

پشاور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 15 ہزار سے متجاوز

پشاور (نمائندہ خصوصی)پشاور ہائی کورٹ اور مختلف عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 15 ہزار 500 تک جا پہنچیجبکہ صرف 40 روز کے دوران 9 ہزار 523 رٹ پٹیشنز دائر ہونے سے عدالتوں پر مقدمات کا دبا ئومزید بڑھ گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق 40 روز کے دوران توہین عدالت کے 723 جبکہ ایک ہزار 737 کریمنل مقدمات دائر کیے گئے، اسی عرصے میں ضمانت کی 344 درخواستیں اور سول ریویژن کے 2 ہزار 890 نئے مقدمات بھی عدالتوں میں دائر ہوئے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ 12 نومبر سے اب تک ایک ہزار 402 مقدمات کے فیصلے کیے جا چکے ہیں تاہم بڑی تعداد میں مقدمات تاحال زیر التوا ہیں۔سرکاری محکموں سے متعلق مقدمات کی تفصیلات کے مطابق محکمہ معدنیات 135 زیر التوا مقدمات کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے خلاف یا اس سے متعلق 72 مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

اسی طرح کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے 55، ڈپٹی کمشنر بنوں آفس کے 50 اور ڈپٹی کمشنر ہری پور آفس کے 51 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔دستاویز کے مطابق ضم اضلاع کے ڈائریکٹوریٹ کے خلاف 50 جبکہ پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے 47 مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔عدالتی اعداد و شمار کے مطابق مقدمات کی بڑی تعداد زیر التوا ہونے سے عدالتی نظام پر دبا میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ مختلف سرکاری محکموں سے متعلق کیسز بھی زیر التوا مقدمات میں نمایاں حصہ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں