ویان ملڈر

ویان ملڈر کا ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ جو پہلے کوئی نہ بنا سکا

جوہانسبرگ (نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقی آل رائونڈر ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا منفرد اعزاز حاصل کرلیا ہے جو اس سے قبل کوئی کھلاڑی اپنے نام نہیں کرسکا تھا۔ملڈر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ٹرپل سنچری بھی بنا رکھی ہے اور ایک اننگز میں سات وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اس سے قبل گیری سوبرز اور مائیکل کلارک ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری اور ایک اننگز میں چھ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ملڈر نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تباہ کرتے ہوئے سات وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ ملڈر نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل برائن لارا کا 400 رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع ملنے کے باجود یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے سے گریز کرتے ہوئے کپتان سے اننگز ڈکلیئر کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوںنے کہاکہ ذاتی ریکارڈز کے بجائے ٹیم کی کامیابی ان کے لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ملڈر نے کرہا کہ والد کے انتقال اور بیٹی کی پیدائش نے زندگی کے بارے میں ان کا نقطہ نظر تبدیل کردیا ہے۔جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ نے ملڈر کی صلاحیتوں پر ہمیشہ اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں دنیا کا بہترین آل رائونڈر قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں