شہرام ایرانی

ایرانی بندرگاہیں مکمل فعال، امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوششیں جاری ہیں،شہرام ایرانی

تہران(نمائندہ خصوصی) ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ملک کی تمام بندرگاہیں مکمل طور پر فعال ہیں اور امریکی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اپنے بیان میں شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ ایران کی بحری شہ رگ کو منقطع نہیں کیا جا سکتا، دشمن ایران کا کوئی عسکری ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ دورانِ جنگ بحری ناکہ بندی کا اعلان خود دشمن کی ناکامی کا اعتراف ہے، امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران کی بندرگاہوں کی سرگرمیاں جاری ہیں اور ناکہ بندی توڑنے کی کوششیں بھی جاری رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں