سارہ ارشد

سارہ ارشد کافنکاروں کیلئے ہسپتال بنانے کے عز م کا اظہار

لاہور(گلف آن لائن)گلوکارہ سارہ ارشد نے فنکاروں کیلئے ہسپتال بنانے کے عز م کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین کے حصول کے لئے کوشش شروع کر دی ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میری ایک عرصے سے کوشش ہے کہ اپنی فنکار برادری کیلئے ہسپتال بنائوں جہاں ان کو بہترین علاج معالجہ بغیر معاوضے مل سکے ۔

میں نے دیکھاہے کہ اکثر فنکار بیمار ہو کر انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارتے ہیں ۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ فنکاروں کو ایسی صورتحال میں حکومت سے اپیل نہ کرنا پڑے بلکہ انہیںعلاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ مالی مدد بھی دی جائے لیکن یہا ں پر فنکاروں کو ایڑھیاں رگڑ گڑ کر موت کے منہ میں جاتے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کار خیر میں بہت سے لوگ میرے ساتھ ہیں اور ان شااللہ اس کے لئے خصوصی مہم چلائوں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں