امیر مقام

نواز شریف ایک بار پھر عدالت سے بے گناہ ثابت ہوئے ہیں ، انجینئر امیر مقام

پشاور(گلف آن لائن)وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی و عوامی امور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ قائد نواز شریف ایک بار پھر جعلی کیس میں عدالت سے بے گناہ ثابت ہوئے۔

جمعرات کو احتساب عدالت کی جانب سے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میں مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وہ پوری قوم، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے تھے کہ جھوٹ اپنے انجام کو پہنچے گا۔ آج کے عدالتی فیصلے نے انتقامی سیاست کو بے نقاب کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں