طلحہٰ محمود

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے ، سینیٹر طلحہ محمود

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہاہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے ، قرآن دوسرے مذاہب کیلئے بھی مشعل راہ ہے،قرآن مجید کی گستاخی کسی صورت قبول نہیں، ہمیں سفارتی سطح پر بھی ایسے اقدامات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنے ہونگے ،او آئی سی اور دیگر فورمز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا ۔

اپنے بیان میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ سویڈن واقعہ سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ،قرآن ہماری مقدس کتاب اور دستور حیات ہے۔ انہوںنے کہاکہ قرآن مجید کی گستاخی کسی صورت قبول نہیں ، قرآن دوسرے مذاہب کیلئے بھی مشعل راہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں ، آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے مگر یوں کسی مذہب کی مقدسات کی توہین قطعاً برداشت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی کال پر آج ملک گیر پرامن احتجاج ہورہا ہے ۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ پاکستانی قوم اسلام اور قرآن سے محبت اور اس پر جان نثار کرنے والے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جے یو آئی کارکنان پرامن احتجاج میں بھرپور حصہ لیں، پرامن احتجاج سے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپنی اور دوسروں کی املاک کو قطعا کوئی نقصان نہ پہنچائیں ، ہمیں سفارتی سطح پر بھی ایسے اقدامات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنے ہونگے ،او آئی سی اور دیگر فورمز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں