نعمان اعجاز

غربت ،جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کے لئے تعلیم سب سے زیادہ ضروری ہے ‘ نعمان اعجاز

لاہور (گلف آن لائن) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ملک میں غربت اور جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کے لئے تعلیم سب سے زیادہ ضروری ہے ، جب تک ملک کا بچہ بچہ پڑھ لکھ نہیں جاتا اس وقت تک ہم ترقی یافتہ ممالک میں شامل نہیں ہو سکتے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف ٹیکنالوجی کے آنے سے کوئی ملک ترقی یافتہ نہیں بن جاتا بلکہ جب تک ملک کے شہری تعلیم یافتہ نہ ہوں اس وقت تک ترقی ممکن نہیں ۔

نعمان اعجاز نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنی آنکھوں سے اس ملک کی حقیقی ترقی کو دیکھ سکوں جب کوئی غریب غربت کے ہاتھوں بھوکا نہ سوئے اور نہ کوئی بچہ اپنی خاندان کی کفالت کے لئے ورکشاپوں اور ہوٹلوں میں کام کرے بلکہ وہ سکول جائے اور پڑھنے لکھنے کے بعد معاشرے میں ایک ذمے دار شہری ہونے کا ثبوت دے ، یہ صرف میری نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کی آواز ہے کہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں