مدیحہ شاہ

ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ‘ مدیحہ شاہ

لاہور (گلف آن لائن) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ، ان وجوہات کو تلاش کرنا ضروری ہے کہ لاہور میں ٹی وی ڈرامے بننے کی تعداد کم کیوں ہوئی ا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ لاہور ہمیشہ سے ادب اور ثقافت کے ساتھ ٹی وی ڈرامے کا گڑھ رہا مگر پچھلے چند سالوں سے ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو گئی ،

ہمیں ان وجوہات تلاش کرنا چاہیے جس کی وجہ سے ٹی وی ڈرامہ اور لاہور کے فنکار کراچی منتقل ہوئے جو چند ایک لاہور میں موجود ہیں وہ بھی کراچی جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ کراچی میں ڈرامہ بننا کوئی بری بات نہیں لیکن لاہور سے ٹی وی ڈرامہ ختم ہونا تشویشناک ہے ۔ آج فلم اور ٹی وی کا سب سے بڑا مرکز کراچی بن چکا ہے ۔

ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بغیر اپنی غلطیوں کو ڈھونڈ کر ان کی تلافی کرنی ہو گی اور لاہور کو دوبارہ ٹی وی ڈرامے کا گڑھ بنانے کے لئے رائٹر وں ، ڈائریکٹروں اور پروڈیوسروں سمیت سب کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں