یاسمین راشد

تین مقدمات میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی

لاہور( گلف آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تین مقدمات میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے عسکری ٹاورجلا ئوگھیرائو ، مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ کو نذر آتش کرنے سمیت تین مقدمات میں ڈاکٹریاسمین راشدکی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی ۔

عدالت نے وکلا ء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12جولائی تک ملتوی کردی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ ماڈل ٹائون میں دوجبکہ ایک تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں