قمر زمان کائرہ

اتحادی جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولاتاحال طے نہیں ہواتاہم اس پر بحث مباحثہ جاری ہے، قمرزمان کائرہ

لالہ موسیٰ(گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ووفاقی مشیر قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ اتحادی جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولاتاحال طے نہیں ہواتاہم اس پر بحث مباحثہ جاری ہے۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،قمرزمان کائرہ نے کہاکہ یہ الیکشن اسمبلی کی مدت پوری کرنے کے بعد ہونے جارہے ہیں اور الیکشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ملک میں مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن وسائل انتہائی کم نہیں لیکن اس کے باوجود حکومت جو کام انتہائی ضروری ہیں وہ کرا رہی ہے میرے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،اسی طرح پورے ملک میں کام ہورہے ہیں اور یہ کام ہوتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی پرابلم معمول کی بات ہے تاہم اس کے باوجودمیرے حلقہ میں بجلی کی جتنی اسکیمیں ہیں اتنی کسی حلقہ میں نہیں،بے شمار ٹرانسفارمر اپ گریڈ کئے گئے ہیں اور کئے جارہے ہیں،بجلی کی خرابی دور کرنے میں جووقت لگتاہے اس کی وجہ واپڈا کے پاس سٹاف کی کمی ہے محکمہ نے گوجرانوالہ سے کچھ لوگوں کی ٹرانسفر لالہ موسیٰ کی تھی لیکن وہ شائد واپس ٹرانسفر کراگئے ہیں ہماری واپڈاحکام سے بات چیت چل رہی ہے جس کے تحت واپڈامیں مقامی لوگوں کو بھرتی کیاجائے گاتاکہ تبادلہ کراکے جانے کاسوال ہی پیدانہ ہوالیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتاہے،سٹاف کی کمی پوری ہوتے ہی لالہ موسیٰ میں دوسراکمپلینٹ آفس قائم کردیاجائے گا،

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے مسائل کامیں ذمہ دار نہیں ہوں کیونکہ میں گزشتہ دس سال سے حلقہ کانمائندہ نہیں ہوں 2ادوار گزرے ہیں یہ سوال عوام ان سے کرسکتے ہیں،مجھے تو میری جماعت کی طرف سے یہ ذمہ داری ملی ہے لیکن میں تو پھر بھی حلقہ کیلئے کام کررہاہوں، لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈ کی تعمیر اور سیوریج کے حوالہ سے سوال کے جواب میں قمرزمان کائرہ نے کہاکہ سیوریج کے سلسلہ میں کچھ لوگوں کو میونسپل کمیٹی کے ساتھ خدا واسطے کی دشمنی ہے سیوریج کی صفائی کے دوران مین ہولز سے بستر اور ریت کی بوریاں،اینٹیں نکلنازیادتی ہے،جبکہ مون سون کی وجہ سے جی ٹی روڈ کی تعمیر میں رکاٹ آرہی ہے بارشوں کاسلسلہ ختم ہوتے ہی جی ٹی روڈ کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں