پرویز الٰہی

جعلی بھرتیاں ،پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف حکومتی اپیل پر فریقین کے وکلا مزید دلائل کیلئے طلب

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف حکومتی اپیل پر فریقین کے وکلا کو مزید دلائل کے لئے طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے حکومتی اپیل پر سماعت کی،

اس دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے دلائل دیئے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کے تفتیشی کی استدعا کے باوجود پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا۔اینٹی کرپشن کے وکیل نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے حکومتی اپیل کی مخالفت کی اور بتایا کہ اس مقدمے میں تو پرویز الہی کی ضمانت بھی ہوچکی ہے اس لیے حکومتی اپیل غیر موثر ہے۔سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ ٹرائل کورٹ نے معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے پر پرویز الہی کو مشروط ضمانت دی، ان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں