وہاج خان

نعمان اعجاز بڑے اداکار ہیں،انکے ساتھ کام کر کے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ‘ وہاج خان

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکار وہاج خان نے کہا ہے کہ اداکار نعمان اعجاز بہت بڑے اداکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ بہت خوشی ہوتی ہے ، نعمان اعجاز ایسے اداکار ہیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور وہ اس خوش دلی سے اپنے جونیئرز کی رہنمائی کرتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں وہاج خان نے کہا کہ نعمان اعجاز ور سٹائل اداکار ہیں جن کا مقابلہ کسی بھی دوسرے ملک کے بڑے اداکار سے کیا جا سکتا ہے ، انہوں نے جو بھی کردار ادا کئے ہیں وہ لوگوں کے ذہنوں پر نقش رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اور نعمان اعجاز کی ایک ڈرامہ سیریل زیر تکمیل ہے اور میں ان سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔میری خواہش اور کوشش ہے کہ میں بھی ان کی طرح کا اداکار بن پائوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں